ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی انٹیلی جنس فورسز کی چوکسی سے شمال مغربی علاقوں میں علیحدہ پسندوں سے منسلک اس دہشتگرد نیٹ ورک کے تمام ارکان کو پکڑ لیا گیا۔
10 ارکان پر مشتمل اس دہشتگرد نیٹ ورک نے چند ہم آہنگ شاخوں کے فریم کے اندر مسمار کرنے کی متعدد مشن، دھماکوں، ملک کے معیشتی اور بینادی ڈھانجوں کے خلاف حملے اور حتی کہ سڑکوں کو بند کرنے اور لوگوں بالخصوص کامیاب تاجروں سے بھتہ خوری کو اپنے مذموم عزائم میں شامل کر دیا تھا۔
یہ دہشتگرد نیٹ ورک عراقی کردستان میں قائم دہشتگردوں کے اڈے کی حمایت سے صوبے مغربی آذربائیجان کے سرحدی علاقوں کے ذریعے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی تھی جن کو گزشتہ دنوں کے دوران، ایرانی حساس اداروں کے اہلکاروں کی کامیاب آپریشنز کا سامنا ہوا اور ان کی 10 ارکان کی گرفتاری سمیت تمام شاخوں کی جدید اور ترقی یافتہ تکنیکی اور مواصلاتی سامان و نیز جنگی کھیپ بشمول ہر قسم کے انفرادی ہتھیار، آر پی جی، دستی بم، ٹی این ٹی اور متعلقہ گولہ بارود قبضے میں لے لیا گیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ